بھٹکل ،22؍ مئی (ایس او نیوز) تاوکتے طوفان کی وجہ سے بھٹکل بندر علاقے کے تلگوڈ میں بھاری نقصان ہوا تھا۔ اس لئے یہاں ساحلی کنارے پر سمندری کٹاو روکنے کے لئے از سرنو دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری مل گئی ہے۔
رکن اسمبلی سنیل نائک نے پوجا کے ذریعے اس کام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تلگوڈ میں سمندری کنارے پر رکاوٹی دیوار تعمیر کرنے کی منظوری حاصل کرنے میں تعاون کرنے والے ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبار اور ریوینیو منسٹر آر اشوک کا شکریہ ادا کیا۔